: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک بھر میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ادیبوں، سائنس دانوں اور فلم سازوں کے ذریعہ اعزازات اور انعامات واپس کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاست سے متاثر اور مودی حکومت کو بدنام کر نے کی گہری
سازش قرار دیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے آج ایک نیوز چینل سے بات چیت میں ادیبوں، سائنس دانوں اور فلم سازوں کے ذریعہ انعامات واپس کرنے پر تلخ لہجے میں سوال کیا کہ ملک میں کسی بھی واقعہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، جب کہ قانون و انتظام برقرار رکھنا مرکز کا موضوع ہے۔